بابراعظم ایک اور منفرد اعزاز کے مالک بن گئے
سال میں تین ٹی ٹونٹی سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بنے
ذیشان مہتاب پیر 14 اکتوبر 2019 11:27
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2019ء) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم ایک سال میں 3 ٹی ٹونٹی سنچریز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے سندھ کے خلاف 102 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، رواں سال میں انہوں نے تیسری سنچری بنائی اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں،اس سے قبل احمد شہزاد نے 2012ءاور کامران اکمل نے2017ءمیں سال میں 2،2ٹی ٹونٹی سنچریاں بنانے کا ملکی ریکارڈ بنایا تھا ۔بابر اعظم زیادہ ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ،کامران اکمل اور احمد شہزاد 4،4سنچروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔
ایک سال میں زیادہ سنچری بنانے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی (2016ء)اور کرس گیل 4،4 سنچری بنا چکے ہیں ، ایرون فنچ(2018ء)، ڈیوڈ وارنر(2011ء) اور مائیکل کلنگر(2015ء) نے 3،3 تھری فیگر اننگز ایک سال میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔یاد رہے کہ بابراعظم کی شاندار سنچری کے باوجود سنٹرل پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 11:27:55
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا