سندھ نے سنٹرل پنجاب کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد3 وکٹوں سے شکست دیدی
خرم منظور کی نصف سنچری، اسد شفیق، سرفراز احمد اور انور علی کی شاندار بیٹنگ
پیر 14 اکتوبر 2019 13:53
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے باوجود سنٹرل پنجاب کی اننگز کا آغاز متاثرکن نہ رہا اور محض 39 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔
احمد شہزاد 8 اور کامران اکمل 4 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے تاہم کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دوسرے اینڈ سیبھرپور مزاحمت کی۔
انہوں نے عمر اکمل کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کے لیے 86 رنز کی شراکت قائم کی۔بابراعظم نے 59 گیندوں کاسامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست 102 رنز اسکور کیے۔ 171 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کرنے والے اوپنر کی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔یہ ان کی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیسری سنچری ہے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل 34 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ اختتامی اوورز میں رضوان حسین کی15 گیندوں پر برق رفتار 31رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت سنٹرل پنجاب نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔سندھ کی جانب سے محمد حسنین نے 2 اور انور علی نے 1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
(جاری ہے)
ایونٹ میں پیر کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ناردرن اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 13:53:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
آسٹریلوی ٹینس سٹار ڈومینک تھیم انجری کے باعث ریٹائرمنٹ کے اعلان پر مجبور
-
پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کے چیلنج کے لیے تیار، پہلا ٹی ٹونٹی (آج)ہوگا
-
مارسیلو میلو اور الیگزینڈر زویروف اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1گول سے برابر
-
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل
-
سابق اولمپئنز نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل کیلئے پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا