خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے افتتاحی میچ میں شکست دے دی
خیبرپختونخوا کے اسپنر محمد محسن کے 4 شکاراور عادل امین کے برق رفتار46 رنز، امام الحق کے70 رنز رائیگاں
پیر 14 اکتوبر 2019 14:52
نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ امام الحق اور اویس ضیاء پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے بلوچستان کو65 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق نے 50 گیندوں پر 70 رنز کی اننگز کھیلی۔
(جاری ہے)
جواب میں خیبرپختونخوا کے اوپنرز نے ٹیم کو 58 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ اوپنر فخر زمان 45 اور صاحبزادہ فرحان 14 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ اوپننگ جوڑی کے آوٴٹ ہونے کے بعد عادل امین اور کپتان محمد رضوان کے درمیان 74 رنز کی برق رفتار شراکت کی بدولت خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف 17.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عادل امین نے 21 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ نوجوان بلے بازکی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ محمد رضوان 31 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔بلوچستان کے یاسر شاہ، حارث سہیل اور عماد بٹ نے 1،1 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔
ایونٹ میں پیر کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ناردرن اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 14:52:50
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
اٹلی کے جوناتھن میلان نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ جیت لیا
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
میجر لیگ کرکٹ2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری
-
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز