سائوتھ ایشین انڈر-16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کل نیپال روانہ ہوگی

پیر 14 اکتوبر 2019 16:45

سائوتھ ایشین انڈر-16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کل نیپال روانہ ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سائوتھ ایشین انڈر-16 گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے 13 رکنی قومی جونیئر ٹیم کل منگل کو کراچی سے نیپال روانہ ہوگی، چیمپیئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک کھٹمنڈو نیپال میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان، میزبان نیپال، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان چیمپیئن شپ میں اپنا پہلا میچ 18 اکتوبر کو نیپال کے خلاف، دوسرا 19 اکتوبر کو سری لنکا اور تیسرا بھارت کے خلاف جبکہ چوتھا میچ 20 اکتوبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔

22 اکتوبر کو فائنل اور تیسری پوزیشن کے میچ کھیلے جائیں گے، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایاکہ 13 رکنی ٹیم کی قیادت زینب شجاعت کریں گی جبکہ مہرین ساگر ٹیم کی نائب کپتان ہونگی۔
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 16:45:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :