سارو گنگولی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا نیا صدر بنائے جانیکا امکان
گزشتہ چند سالوں میں بورڈ کا تشخص کافی مجروح ہوا، کوشش ہو گی اسکی ساکھ بحال کرنے میں کردار ادا کر سکوں:سابق کپتان
ذیشان مہتاب پیر 14 اکتوبر 2019 17:07
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نیا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں بورڈ کے حکام کے اجلاس میں اس بات پر متفقہ طور پر اتفاق کیا گیا ہے کہ بورڈ کا اگلا صدر سابق کپتان سورو گنگولی کو ہی بنایا جائے گا۔اس سے قبل گنگولی گزشتہ ماہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن (سی اے بی) کے صدر منتخب ہوئے تھے، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ گنگولی جیسی شخصیت کو بورڈ کا صدر ہونا چاہئے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے فخر کی بات ہے، پہلے ملک کے لئے کھیلنا پھر اس ٹیم کی کپتانی اور اب بورڈ کی صدارت سے نوازے جانے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں بورڈ کا تشخص کافی مجروح ہوا ہے، میری کوشش ہو گی کہ میں اس کی ساکھ کو بحال کرنے میں کردار ادا کر سکوں۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر میری ساری توجہ ڈومیسٹک کرکٹ کی جانب مبذول ہو گی۔ میں نے کرکٹ کمیٹی سے اس ضمن میں کھلاڑیوں کے مالی حالات جاننے کے لئے رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔عہدے کی مدت محض جولائی 2020 ءتک ہونے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بالکل مجھے اپنے عہدے کی معیاد کا اچھی طرح ادراک ہے، کوشش ہو گی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ خدمت کر سکوں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/10/2019 - 17:07:06
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
-
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں پہلی وزیراعلیٰ پنجاب
-
بے سہارا اور یتیم بچوں نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ دیکھا