قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر کو چین اور 20اکتوبر افغانستان کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی

اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کے انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل مشرکہ ٹیم چین کیخلاف میچ کھیلیں گے،24اکتوبر کو ٹیم واپس لوٹے گی

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:33

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر کو چین اور 20اکتوبر افغانستان کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی
بیجنگ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر کو چین اور 20اکتوبر افغانستان کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم بیجنگ روانہ ہو چکی ہے ،دورہ بیجنگ میں قومی انڈر 19 کرکٹ افغانستان اور میزبان چین کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

محمد حارث خان 12 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور صائم ایوب نائب کپتان مقرر کئے گئے ،ٹیم میں عامر علی، عباس آفریدی، فہد منیر، حسیب اللہ اور جہانزیب سلطان شامل ہیں جبکہ محمد عرفان خان، محمد وسیم جونیئر، سمیر ثاقب، شیراز خان اور زمان خان اسکواڈ کا حصہ ہیں ،مہتشم رشید کوچ، ریحان خالد فزیو تھراپسٹ اور فضل وہاب ٹرینر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

شیڈکول کے مطابق قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 19 اکتوبر کو چین کے خلاف میچ کھیلے گی،پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو ہوگا۔23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کے انڈر 19 کھلاڑیوں پر مشتمل مشرکہ ٹیم چین کے خلاف میچ کھیلیں گے،قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 24 اکتوبر کو وطن واپس لوٹے گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 17:33:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :