فاسٹ باوٴلرز کی عمدہ باوٴلنگ نے سندھ کو کامیابی دلادی
محمد حسنین اور انور علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، خیبرپختونخوا کو 8 رنز سے شکست کا سامنا
بدھ 16 اکتوبر 2019 18:15
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) ایونٹ کے چوتھے روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 8 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے انور علی نے 3 اور محمد حسنین نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 177 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز ہی بناسکی۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز خرم منظور اور احسان علی نے 83 رنز کی شراکت قائم کر کے سندھ کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم اس کے بعد خیبرپختونخواکی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے حریف ٹیم کے کسی اور کھلاڑی کو زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرنے دیا۔ احسان علی نے 37 گیندوں پر 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 64 ر نز کی اننگز کھیلی۔
خرم منظور 35 رنز بنا کر سندھ کے دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ سندھ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز اسکور کیے۔ خیبرپختونخوا کی جانب سے عمر خان، جنید خان، عثمان خان شنواری، عمران خان جونیئر اور محمد محسن نے 1،1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
(جاری ہے)
ایونٹ میں جمعرات کے روز 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب جبکہ دوسرے میچ میں ناردرن اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 16/10/2019 - 18:15:07
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست، آئرش ٹیم نے 183 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
کھیل کے میدان سے عالمی سطح پر امن، سکون اور محبت کے فروغ کاپیغام جاتا ہے، امریکی قونصل جنرل
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا