سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی کے بعد ایک روزہ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان تاخیر سے سے کرنے کا فیصلہ

دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز نہیں کھیلے گی اسی لیے ایک روزہ فارمیٹ کی ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 اکتوبر 2019 19:50

سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی کے بعد ایک روزہ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان تاخیر سے سے کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2019ء) سرفراز احمد کی کپتانی سے چھٹی کے بعد ایک روزہ ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان تاخیر سے سے کرنے کا فیصلہ، دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز نہیں کھیلے گی اسی لیے ایک روزہ فارمیٹ کی ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ 2 برس کی مسلسل مایوس کن کارکردگی کے بعد جمعہ کے روز سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی ٹیم کپتانی سے برطرف کر دیا۔

سرفراز احمد کو ناصرف کپتانی سے برطرف کیا گیا ہے، بلکہ انہیں ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔ سرفراز احمد کی برطرفی کے بعد اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم جبکہ بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ تاہم فی الحال ایک روزہ ٹیم کے کپتان کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چونکہ دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم ایک روزہ سیریز نہیں کھیلے گی اسی لیے ایک روزہ فارمیٹ کی ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے اظہر علی اور بابر اعظم کیلئے نیک تمنائوں کاااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا، سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دیکھائی دیں گے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وہ اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ میں سب سے اہم ذمہ داری ہے جو دونوں کھلاڑیوں کو مسلسل نمایاں کارکردگی دکھانے اور انتھک محنت کے نتیجہ میں ملا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا مشکل فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی اور کپتان عمدہ کارکردگی دکھائی تاہم ان کی ناقص کارکردگی اور اعتماد میں کمی کے باعث یہ فیصلہ کرنا ٹیم کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد ایک بہادر کھلاڑی ہیں ، امید ہے وہ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے رنگوں میں رنگے دیکھائی دیں گے۔دونوں فارمیٹ میں پاکستان کے نائب کپتان کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2019 - 19:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :