انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کی تیاری کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 نومبر سے شروع ہو گا

پیر 21 اکتوبر 2019 12:07

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کی تیاری کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 نومبر سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی )کے زیر اہتمام انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 میچوں کی سیریز کی تیاری کیلئے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 نومبر سے شروع ہو گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ اوکاڑہ میں شیڈول تربیتی کیمپ میں منتخب شدہ 15 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اور انہیں ہیڈ کوچ محمد جمیل، اسسٹنٹ کوچ سید ابرار شاہ اور ٹرینر مسعود جان تربیت دیں گے۔

تربیتی کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ان میں ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب، فخر عباس، صفی اللہ، نثار علی، بدر منیر، معین اسلم، شاہ زیب حیدر، انیس جاوید، ہارون خان، محمد اکرم، محمد راشد، محسن خان اور ثناء اللہ خان مروت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ساتھ ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے 10 نومبر کو دبئی روانہ ہوگی۔

دونوں ممالک کے مابین 6 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز آئندہ ماہ دبئی میں منعقد ہوگی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 12 نومبر، دوسرا 13 نومبر، تیسرا 14 نومبر، چوتھا 16 نومبر، پانچواں میچ 17 نومبر جبکہ چھٹا اور آخری میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم ہوم سیریز میں شرکت کیلئے 10 نومبر کو دبئی روانہ ہوگی۔
وقت اشاعت : 21/10/2019 - 12:07:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :