آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا

جمعرات 24 اکتوبر 2019 10:05

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) آسٹریلیا اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی لینڈرز کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے ۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 27 اکتوبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 اکتوبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/10/2019 - 10:05:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :