پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی (کل) ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ٹریننگ سیشن کریں گے

جمعہ 1 نومبر 2019 22:10

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی (کل) ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ٹریننگ سیشن کریں گے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی (کل) ہفتہ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ٹریننگ سیشن کریں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔سڈنی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ٹریننگ سیشنز اور ایک ٹور میچ کے بعد جمعہ کو آرام کیا اور ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

ٹور میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے کمبی نیشن کو حتمی شکل دیتے ہوئے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم ہفتہ کی صبح کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی جس کے بعد کپتان بابر اعظم میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔اس دوران دونوں ٹیموں کے کپتان بابراعظم اور ایرون فنچ ٹی ٹونٹی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کرائیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائیگا جس کا پہلا میچ 3 نومبر کو ہو گا۔

ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے ٹو ر میچ کے ہی 12 کھلاڑیوں میں سے پلئینگ الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔ پلیئنگ الیون کیلئے آصف علی اور خوشدل شاہ میں سے ایک کا فیصلہ ہو گا، ٹیم مینجمنٹ آصف علی کو ایک موقع دینے کے حق میں دکھائی دے رہی ہے، وہ ٹور میچ میں صفر پر آئوٹ ہو گئے تھے۔
وقت اشاعت : 01/11/2019 - 22:10:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :