پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ

کل کینگروز کیخلاف شیڈول سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ باولر محمد عرفان کو موقع دیا جائے گا، آسٹریلوی بلے باز فاسٹ باولر سے پہلے سے خوفزدہ ہو چکے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 نومبر 2019 22:52

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2نومبر2019ء) پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے اپنا سب سے خطرناک ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ، کل کینگروز کیخلاف شیڈول سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ باولر محمد عرفان کو موقع دیا جائے گا، آسٹریلوی بلے باز فاسٹ باولر سے پہلے سے خوفزدہ ہو چکے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز ہونے کو ہے اور ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کیلئے دونوں جانب سے نفسیاتی جنگ کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

اس وقت تک نفسیاتی جنگ کے معاملے میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا 11 کیخلاف پریکتس میچ میں باآسانی فتح حاصل کرکے یہ نفسیاتی برتری حاصل کی۔ جبکہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کی نمبر 1 ٹیم ہونے کے باعث بھی آسٹریلیا پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پاکستان کے پاس اس وقت ایک ایسا فاسٹ باولر موجود ہے جس سے کینگرو بلے باز خاصے خوفزدہ لگ رہے ہیں۔

طویل قامت فاسٹ باولر محمد عرفان طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپس آئیں ہیں اور پریکٹس میچ میں انہوں نے متاثر کن باولنگ سے کینگروز پر اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ محمد عرفان کو کل آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں موقع دیے جانے کا واضح امکان ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل 3 نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 5 نومبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کرینگے۔
وقت اشاعت : 02/11/2019 - 22:52:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :