ایبٹ آباد، واپڈا نے پاکستان آرمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد خواتین رگبی کا پہلا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

جمعہ 15 نومبر 2019 18:47

ایبٹ آباد، واپڈا نے پاکستان آرمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد خواتین رگبی کا پہلا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) واپڈا نے پاکستان آرمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد کھیل کے تمام شعبوں میں مکمل آئوٹ کلاس کرتے ہوئے خواتین رگبی کا پہلا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ریلویز نے کے پی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیاجبکہ مردوں کے فائنل میں پاکستان آرمی نے ائیر فور س کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ واپڈا نے پنجاب کو شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

33وین نیشنل گیمز کے ایبٹ آباد کنج فٹبال گرائونڈ میں منعقدہ خواتین رگبی کا فائنل میچ پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کے درمیان کھیلا گیا جو مکمل طور پر یکطرفہ ثابت ہوا جس میں واپڈا نے آرمی کو 21-0کے سکور سے شکست دے فاتح ٹیم کی جانب سے راحیلہ اور ثنائ5,5پوائنٹس سکور کرنے میں کامیاب رہیں تیسری پوزیشن کے میچ میں ریلویز نے میزبان کے پی کو5-0کے سکور سے مات دیتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا خواتین کے فائنل کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط نے جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے بعد ازاں مردوں کے رگبی مقابلوں میں واپڈا، آرمی، ائیر فورس اور پنجاب کی ٹیموں نے اپنے اپنے لیگ میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا رگبی کے ان میچز میں آرمی نے سندھ وک 53-0سے پنجاب نے کے پی کو29-0سے، پی اے ایف نے ریلویز کو26-0سے واپڈا نے بلوچستان کو39-0سے آرمی نے کے پی کو32-0پنجاب نے سندھ کو41-0سے ریلویز نے بلوچستان کو15-0سے آرمی نے پنجاب کو 25-0سے شکست دی ائیر فورس اور واپڈا کا میچ7-7کے سکور سے برابر رہا۔

وقت اشاعت : 15/11/2019 - 18:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :