قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کاآٹھواں راوٴنڈ مکمل
فالو آن کا شکار سدرن پنجاب میچ ڈرا کرنے میں کامیاب، سنٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکا
جمعرات 21 نومبر 2019 18:11
(جاری ہے)
دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ بھی ڈرا ہوگیا۔ سنٹرل پنجاب نے دوسری اننگز میں سندھ کے خلاف9وکٹوں کے نقصان پر 406 رنز کی سبقت حاصل کی تھی کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔میچ کے چوتھے روز سنٹرل پنجاب کی جانب سے کامران اکمل نے سنچری اور ظفر گوہر نے نصف سنچری اسکور کی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے 2وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز سے دوسری اننگز کا دوبارہ آغاز کرنے والے عمر اکمل میچ کے آخری روز 122 اور سلمان بٹ 83 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ محمد سعد کے جلد آوٴٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اور آلراوٴنڈر ظفر گوہر کے درمیان 227 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کامران اکمل 166 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ 212 گیندوں پر مشتمل ان کی اننگز میں 26 چوکے شامل تھے۔ظفر گوہر نے 13 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ احسان عادل 11 اور وقاص مقصود 2 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے کہ امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ دن کے اختتام پر سنٹرل پنجاب نے 9وکٹوں کے نقصان پر 499 رنزبنائے تھے۔ سندھ کی جانب سے تابش خان نے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کے 246 رنز کے جواب میں سندھ کی پوری ٹیم 399 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 21/11/2019 - 18:11:07
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
اٹلی کے جوناتھن میلان نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ جیت لیا
-
بنگلہ دیش اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
میجر لیگ کرکٹ2024ء کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا،ایم ایل سی اور دی ہنڈرڈ کے شیڈول میں 6 روز کا ٹکرائو
-
انٹرڈیپارٹمنٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پاکستان ایئر فورس نے واپڈا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
بنگلہ دیش نے زمبابوے کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری
-
لاڑکانہ، شہید محترمہ بینظیر میڈیکل یونیورسٹی کے تیرہویں سالانہ سپورٹس ویک کاآغاز