قومی والی بال ٹیم13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں قوم کو مایوس نہیں کرے گی، سعید احمدخان

جمعہ 22 نومبر 2019 18:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) قومی والی بال ٹیم کے کوچ سعید احمد خان نے کہا ہے کہ قومی والی بال ٹیم 13 ویں سائوتھ ایشین گیمز میں قوم کو مایوس نہیں کرے گی، گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم والی بال بیچ کے ایونٹ میں شرکت کرے گی، والی بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے اور بیچ والی بال کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے والی بال کے ایونٹ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال جبکہ پاکستان کو گروپ بی میں سری لنکا اور مالدیپ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ بیچ والی بال کے ایونٹ میں پانچ ممالک حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ شامل ہیں ہر ملک کی دو، دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم مضبوط تیاری کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی سائوتھ ایشین گیمز میں قوم کو مایوس نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ایشین چیمپئن شپ میں ہمارے کھلاڑیوں نے بھارت کو شکست دی تھی اور اب فائنل میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 22/11/2019 - 18:25:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :