لکھنئو ٹیسٹ، کورنوال کی تباہ کن بائولنگ، افغان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 187 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 68 رنز بنالئے، کورنوال نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

بدھ 27 نومبر 2019 16:57

لکھنئو ٹیسٹ، کورنوال کی تباہ کن بائولنگ، افغان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 187 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 68 رنز بنالئے، کورنوال نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
لکھنئو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2019ء) کورنوال کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت افغانستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 187 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، کورنوال کی جادوئی سپن بائولنگ کے سامنے افغانی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، پانچ کھلاڑی دوہرا اہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، راحکیم کورنوال نے کیریئر بیسٹ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز ٹیم نے میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالئے اور اسکو افغانستان کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 119 رنز کی ضرورت ہے ۔ کیمپ بیل 30 اور بروکس 19 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو شروع ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے افغانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو افغانستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کورنوال کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے افغانی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، ابراہیم ذدران 17، جاوید احمدی 39، احسان اللہ 24، رحمت شاہ 4، ناصر جمال 2، اصغر افغان 4، کپتان راشد خان 1، افسر زازئی 32، امیر حمزہ 34 اور یامین 18 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، ظاہر خان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کورنوال نے کیریئر بیسٹ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کپتان جیسن ہولڈر نے دو جبکہ واریکن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنالئے تھے۔ براتھویٹ 11 اور ہوپ 7 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کو افغانستان کی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 119 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اسکی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ افغانستان کے امیر حمزہ اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 27/11/2019 - 16:57:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :