مونٹی ڈیسائی دو سال کیلئے ویسٹ انڈیز مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

بدھ 4 دسمبر 2019 12:19

مونٹی ڈیسائی دو سال کیلئے ویسٹ انڈیز مینز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بھارت سے تعلق رکھنے والے مونٹی ڈیسائی کو دو سال کیلئے مردوں کی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔51 سالہ ڈیسائی آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 میں کینیڈا کے ہیڈ کوچ اور 2018ء میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں افغانستان کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

حال ہی میں وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائرز میں متحدہ عرب امارات کے بیٹنگ کوچ تھے۔ مونٹی ڈیسائی شیڈول بھارت کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے کل جمعہ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ مونٹی ڈیسائی نے اپنی تقرری کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اس ناقابل یقین موقع کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ عالمی کرکٹ کے میدان میں ایسی شاندار تاریخ کی حامل ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کو کامیابیوں کی راہ پر ڈالنے اور ڈریسنگ روم کے ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ نئی ثقافت سے ہم آہنگ ہونے کی بھی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹیم میں شمولیت کیلئے بے تاب ہوں تاکہ ہیڈ کوچ فل سیمنز اور کرکٹ ڈائریکٹر جمی ایڈمنز کے ساتھ ملکر ٹیم کی کامیابیوں کے لئے کام کر سکوں۔
وقت اشاعت : 04/12/2019 - 12:19:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :