ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چمپئن شپ

پہلے سیمی فائنل میں ماسٹر پینٹس،دوسرے سیمی فائنل میں پی بی جی /ایس اینڈ آر کو شکست

جمعہ 6 دسمبر 2019 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2019ء میںپہلے سیمی فائنل میں اے اویس پولو ٹیم نے ماسٹر پینٹس کو 5-4 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سامبا بینک نے پی بی جی /ایس اینڈ آر کو 4-3 سے ہرا دیا۔ دونو ں سیمی فائنلز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔

دونوں سیمی فائنلز کافی کلوز رہے۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میںاے او ایس پولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس کے درمیان زبردست میچ رہا جو اے او ایس پولو ٹیم نے 5-4 سے جیتا۔جیتنے والی اے او ایس کی طرف سے راجہ سمیع اللہ اور شاہ شمیل عالم نے دو دو جبکہ ہاشم کمال نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے ماریانو ریگل نے دو، راجہ جلال ارسلان اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیے۔ دوسرا سیمی فائنل بھی کافی دلچسپ رہا۔ سامبا بینک نے پی بی جی /ایس اینڈر آر کو 4-3 سے ہرایا۔ سامبا بینک کی طرف سے ایڈورڈ بینر ایو نے دو، المان جلیل اعظم اور سید محمد تراب رضوی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پی بی جی /ایس اینڈآر کی طرف سے ٹام بروڈی، کرنل عمر منہاس اور رافع عتیق نے ایک ایک گول سکور کیا۔
وقت اشاعت : 06/12/2019 - 23:48:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :