لوکیش راہول کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل

ہفتہ 7 دسمبر 2019 12:45

لوکیش راہول کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹمسین لوکیش راہول نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے بھارت کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں، لوکیش راہول نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 64 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل کئے، وہ اب تک 32 میچوں میں 43 کی اوسط سے 1036 رنز بنا چکے ہیں جس میں دو سنچریاں اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2019 - 12:45:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :