قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے لاہور اور کراچی سنٹرز کے میچز مکمل، اسلام آباد میں جاری

پیر 9 دسمبر 2019 11:00

اسلام آباد ۔09 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے لاہور اور کراچی سنٹرز کے میچز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ اسلام آباد سنٹر کے جناح سٹیڈیم میں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سنٹر سے پنجاب اور پاکستان واپڈا نے فائنل رائونڈ میں پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سنٹرز سے جفا کلب، دیاکلب، کراچی یونائیٹڈ کلب اورکراچی ککرز کلب نے فائنل رائونڈ تک رسائی حاصل کی جبکہ اسلام آباد سے اب تک گلگت بلتستان کی ٹیم نے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک گروپ کے میچز جاری ہیں جس میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، ہاکس کلب، خیبر پختونخوا اور فرنٹیئر کالج کلب شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 11:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :