افغان مہاجرین کرکٹ لیگ ،فیصلہ کن روانڈ کا کل سے پشاورمیں آغاز

رنگارنگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی محمود جان مہمان خصوصی ہونگے

پیر 9 دسمبر 2019 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) افغان کمشنریٹ صوبہ خیبرپختونخواکے زیراہتمام دوہفتوں سے صوے کے مختلف اضلاع میںجاری افغان مہاجرین کرکٹ لیگ کافیصلہ کن روانڈ آج سے پشاورمیں شروع ہوگا۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیاہے اس موقع پرڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی محمود جان مہمان خصوصی ہونگے۔

تقریب میںکمشنرافغان کمشنریٹ محمد عباس خان ،سابقہ ڈائریکٹرجنرل وقارمعروف، یواین ایچ سی آرکے نمائندے وکنٹری ہیڈ بھی شریک ہونگے۔ڈائریکٹرایجوکشن ویوتھ سیل احسان اللہ نے بتایاکہ پچھلے سال کی شاندارکامیابی کے بعد کمشنریٹ ویواین ایچ سی آرکے تعاون سے صوبہ خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں قائم افغان مہاجرین کیمپوں میں مقیم بچوں اورنوجوانوں کی ذہنی وجسمانی نشوونما اور کومثبت صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے جذبے کے تحت ان کے لیے امسال بھی سپورٹس میلہ سجایاگیا ہے جس میں کرکٹ کونمایاں مقام حاصل ہے بچوں کی زیادہ تعداد کرکٹ کی شیدائی نکلی تھی لہذاتمام بڑوے شہروں میں ا بتدائی روانڈکے مقابلے کرائے گئے جس کے نتیجے میں پشاور،ایبٹ آباد،صوابی،نوشہرہ،مردان ،دیر،بنوں،چارسدہ،ہری پور،کوہاٹ روانڈ کی فاتح ٹیمیں فائنل راونڈمیں اب فاتح ٹیم بننے کے لیے ایڑی چوٹی کازور لگائیں گی۔

(جاری ہے)

احسان اللہ نے بتایاکہ فائنل روانڈکے لیے تمام تیاریاںمکمل کرلی گئی ہیں کھلاڑیوں کوبہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں امید ہے فائنل رواونڈمیںاچھے وبہترین مقابلے دیکھنے کوملیں گے۔
وقت اشاعت : 09/12/2019 - 22:12:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :