انڈر 16 ایک روزہ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز سنٹرل پنجاب اور سندھ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

منگل 10 دسمبر 2019 00:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) سعید اجمل کرکٹ گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ بلوچستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے علی اسفند نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے مطلوبہ ہدف 25اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

اوپنر آذان اویس 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں بیٹسمین رہے۔دوسری جانب بوہرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 76رنز سے شکست دے دی۔ سندھ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 194 رنزبنائے۔ اوپنر مرزا سعد بیگ نے 125 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 118 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عمر اعجاز نی3 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2019 - 00:13:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :