تھورگیٹ انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے جاپانی ٹیم کے کپتان نامزد

بدھ 11 دسمبر 2019 16:56

تھورگیٹ انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے جاپانی ٹیم کے کپتان نامزد
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2019ء) جاپان کے وکٹ کیپر بلے باز مارکس تھورگیٹ جنوبی افریقہ میں آئندہ سال منعقد ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ 2020ء میں جاپان کی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ جاپان کی قومی ٹیم کسی عالمی کپ میں شرکت کرے گی ۔ نیل ڈیٹ کو نائب کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ دھوگل بیڈن فیلڈ کوچ ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں میکس کلیمنٹس، ٹوشر چیٹروڈی، کینٹو اوٹاڈبل، ایشان فرٹیال، سورا ایچکی، لیون مہلگ، میسیٹو موریٹا، شو نوگچی، یوگندر ریتھرکر، دیباشش ساہو، ریجی سوٹو، کیزو ماسا تاکاہشی، ایشلے تھورگیٹ شامل ہیں ۔ تھورگیٹ نے کہا کہ کسی عالمی کرکٹ ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے جاپان کی ٹیم کا پہلا کپتان بننا بہت معنی رکھتا ہے، اس سے دنیا کو ہماری صلاحیت اور جوش و خروش کا پتہ چلے گا۔ جاپان کی ٹیم کو بھارت، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ جاپانی ٹیم اپنا پہلا میچ 18 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 11/12/2019 - 16:56:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :