کیرن پولارڈ کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:38

کیرن پولارڈ کے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر کیرن پولارڈ نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل کرلئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے چوتھے بلے باز بن گئے، کیرن پولارڈ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں دھواں دار 68 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہزار رنز مکمل کئے، وہ اب تک 68 میچز میں 23 کی اوسط سے 1058 رنز بنا چکے ہیں جس میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 13:38:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :