نٹالی سیور کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کے خلاف کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی

جمعرات 12 دسمبر 2019 13:38

نٹالی سیور کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کے خلاف کیریئر کی تیسری سنچری جڑ دی
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی مایہ ناز آل رائونڈر نٹالی سیور نے پاکستان کی خواتین ٹیم کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی تیسری سنچری داغ دی، جمعرات کو کوالالمپور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نٹالی سیور نے پاکستان کے خلاف انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی، اس دوران دلکش اسٹروکس کھیلے اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئیں۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 13:38:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :