اسلامیہ کالج کا سٹوڈنٹ نہ ہونے کا افسوس ہے،فخر زمان

جمعرات 12 دسمبر 2019 18:47

اسلامیہ کالج کا سٹوڈنٹ نہ ہونے کا افسوس ہے،فخر زمان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان نے کہاہے کہ اسلامیہ کالج ایک قابل فخر تعلیم درسگاہ ہیں جنہوںنے کئی کھیلوں سمیت کئی دیگر شعبوں میں نامور سپورت پیداکئے ہیں جو دنیامیں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کررہے ہیںجس پر ہمیں فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ٹیسٹ کرکٹرفخر زمان نے اسلامیہ کالج میں منعقدہ گل دائودی نمائش دیکھی اور طلبہ سے طلبہ سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرحبیب احمد،ڈائریکٹر سپورٹس کامران مروت اور پروکوٹول آفیسر علی ہوتی بھی موجود تھے۔ٹیسٹ کرکٹرفخر زمان نے کہاکہ اسلامیہ کالج نہ صرف خیبر پختونخوابلکہ پاکستان اور ایشیاء کابہترین تعلیمی ادارہ ہے ملک وقوم کی ترقی میں اس ادارے کا اہم رول رہاہے کیونکہ اسلامیہ کالج نے کھیل،صحت،انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں نامور شخصیات پیداکئے ہیں،جن کی بدولت دنیامیں پاکستان کو ایک بہتر شناخت ملاہے۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کی دنیامیں بھی کرکٹ،سکواش،اتھلیٹکس،فٹ بال،والی بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس سمیت کئی کھیلوں میں باصلاحیت کھلاڑی پیداکئے ہیں۔فخر زمان نے کہاکہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اسلامیہ کالج کا سٹوڈنٹ نہیں رہا،وہ خوش قسمت لوگ ہیں جواسلامیہ کالج کے سٹوڈنٹس رہے ہیں۔اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر حبیب احمدنے ٹیسٹ کرکٹرفخر زمان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
وقت اشاعت : 12/12/2019 - 18:47:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :