آئی پی ایل، آئندہ سیزن کی نیلامی کیلئے غیر ملکی کرکٹرز 2 کروڑ روپے پرشارٹ لسٹ

جمعہ 13 دسمبر 2019 17:37

آئی پی ایل، آئندہ سیزن کی نیلامی کیلئے غیر ملکی کرکٹرز 2 کروڑ روپے پرشارٹ لسٹ
کولکتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2019ء) انڈین پریمیئر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کی نیلامی کیلئے غیر ملکی کرکٹرز 2 کروڑ روپے کی بنیادی رقم پر شارٹ لسٹ کر دیئے گئے‘ یہ نیلامی 19 دسمبر کو کولکتہ میں ہوگی، شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میںگلین میکسویل‘ ڈیل اسٹین ‘ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ ، کرس لین، مچل مارش اور اینجلو میتھیوز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئندہ آئی پی ایل سیزن کی نیلامی کیلئے رجسٹرڈ ہونے والے 997 کھلاڑیوں میں سے صرف 332 کرکٹرزکو ہی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جس میں 186 بھارتی، 143 غیر ملکی اور ایسوسی ایٹ کرکٹ ٹیموں کے 3 کھلاڑی بھی شامل ہیں‘ آئندہ سیزن کیلئے آسٹریلیا سے 35، جنوبی افریقہ سے 23 اور انگلینڈ سے 22 کرکٹرز شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/12/2019 - 17:37:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :