ناقدین حارث روف کی شاندار کارکردگی ہضم نہ کر سکے، باولر کے ایک عمل کے باعث خوامخواہ کا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا

بگ بیش لیگ کے میچ میں پاکستانی نوجوان فاسٹ باولر کے جشن کے انداز کو متنازعہ قرار دے کر انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جنوری 2020 22:50

ناقدین حارث روف کی شاندار کارکردگی ہضم نہ کر سکے، باولر کے ایک عمل کے باعث خوامخواہ کا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2جنوری2020ء) ناقدین حارث روف کی شاندار کارکردگی ہضم نہ کر سکے، باولر کے ایک عمل کے باعث خوامخواہ کا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا، بگ بیش لیگ کے میچ میں پاکستانی نوجوان فاسٹ باولر کے جشن کے انداز کو متنازعہ قرار دے کر انہیں تنقید کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان فاسٹ باولر حارث روف کی جانب سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں وکٹ لینے کے جشن کے انداز کو لے کر خوامخواہ کا تنازعہ کھڑا کر دیا گیا ہے۔

حارث روف وکٹ لینے کے بعد معروف ریسلر انڈر ٹیکر کے انداز میں جشن مناتے ہیں جس پر کچھ ماہرین کرکٹ سیخ پا ہیں۔ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حارث روف کو اس انداز سے وکٹ لینے کا جشن منانے سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅف کی جانب سے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان تیز گیند باز نے میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کےخلاف تین وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی وہ اب تک ٹورنامنٹ میں7.10کی اوسط سے 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ملکی گیند باز بن گئے ہیں۔

حارث رﺅف نے پہلے سڈنی کے کپتان کیلم فرگوسن کو پوویلین بھیجا،ان فارم بلے باز13رنز بنا کر حارث کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔
پاکستانی پیسر نے بعد ازاں ایلکس روس اورڈینیئل سیمز کو بولڈ کیا،
انہوں نے اپنے4اوورز کے سپیل میں24رنز کے عوض3کھلاڑی آﺅٹ کیے۔26سالہ حارث رﺅف اب بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلے تین میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر بن گئے ہیں ،ان سے قبل کیوی لیگ سپنر اش سوڈھی نے اتنے میچز کے بعد9وکٹیں حاصل کی تھیں،پاکستانی فاسٹ باﺅلر عمر گل اور سری لنکن پیسر لاستھ مالنگا نے اتنے ہی میچز کے بعد8،8وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

وہ اب تک21ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 18.31کی اوسط سے29وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں ۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رﺅف کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ حارث ایک ٹیپ بال کرکٹر تھے اور وہ پی سی بی کے کسی لیول پر بھی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، بعد ازاں لاہور قلندرز کی جانب سے منعقد کئے گئے ٹرائلز میں کارکردگی دکھا کر آج وہ بگ بیش کھیل رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/01/2020 - 22:50:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :