ڈیوڈ وارنر زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر آٹھویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے

پیر 6 جنوری 2020 19:37

ڈیوڈ وارنر زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر آٹھویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے
سڈنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر آٹھویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کیریئر کی 24ویں سنچری داغ کر یہ کارنامہ انجام دیا، وارنر نے سابق ہم وطن بلے باز گریگ چیپل کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 41 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ مارک وا 32 سنچریاں بنا کر دوسرے، میتھیو ہیڈن 30 سنچریاں بنا کر تیسرے، ڈان بریڈمین 29 سنچریاں بنا کر چوتھے، مائیکل کلارک 28 سنچریاں بنا کر پانچویں، ایلن بارڈر 27 سنچریاں بنا کر چھٹے، سٹیون سمتھ 26 سنچریاں بنا کر ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 06/01/2020 - 19:37:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :