حمزہ خان نے انڈر15 برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی

نوجوان سکواش سٹار نے انگلینڈ کے کھلاڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا مزہ چکھایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 7 جنوری 2020 13:29

حمزہ خان نے انڈر15 برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی
برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جنوری2020ء) پاکستان کے نوجوان سکواش سٹار حمزہ خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل پاکستان کے نام کردیا۔ورلڈ سکواش فیڈریشن و برٹش سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام برمنگھم میں کھیلے جانےوالے انٹرنیشنل سکواش ایونٹ میں دنیا بھر سے ٹاپ ریکنگ سکواش کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نتائج کے مطابق پاکستان کے نوجوان سکواش سٹار محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے یوسف شیخ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد شکست کا مزہ چکھایا۔ محمد حمزہ خان نے پہلا سیٹ 4۔11 سے دوسرا سیٹ بھی 4۔11 سے اور تیسرا سیٹ 7۔11 سے جیت کر ٹائٹل پاکستان کے نام کیا،پشاور سے تعلق رکھنے والے حمزہ خان نے سیمی فائنل میں مصر کے یاسین شہدے کو مات دی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستانی سکواش ٹیم کے منیجر حسین ادوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت سے ملک میں سکواش کے نئے دور کا آغاز ہوگا، حمزہ خان مستقبل میں عالمی سکواش کی درجہ بندی میں ملک کا نام روشن کرائےگا۔

دوسری جانب جونیئر سٹار محمد حمزہ خان کا کہنا ہے کہ اس جیت کے لئے میں نے ٹارگٹ سیٹ کیا تھا، برٹش جونیئر کا ٹائٹل پاکستان کے نام کرتا ہوں اور مستقبل میں پاکستان کے اعزازت حاصل کروں گا۔حمزہ خان 7 برس بعد برٹش جونیئر اوپن کا ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ حمزہ سے قبل اسرار احمد، شعیب حسن، عامر اطلس اور فرحان محبوب کو بھی ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔واضح رہے کہ یہ 2012ءکے بعد برٹش اوپن کی کسی بھی درجہ بندی میں پاکستان کی اولین ٹائٹل کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 07/01/2020 - 13:29:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :