بنگلادیش بورڈ نے تاحال باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا، ترجمان پی سی بی

پی سی بی ابھی بھی اپنے مؤقف پرقائم ہے، بنگلا دیش کے اعلان کا میڈیا سے معلوم ہوا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 جنوری 2020 20:54

بنگلادیش بورڈ نے تاحال باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا، ترجمان پی سی بی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 جنوری 2020ء) ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بنگلادیش بورڈ نے تاحال باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا، پی سی بی اپنے مؤقف پرقائم ہے، بنگلا دیش کے اعلان کا میڈیا سے معلوم ہوا۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے انکار کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ بنگلادیش کی جانب سے تاحال باضابطہ طورپرآگاہ نہیں کیا گیا۔

بنگلا دیش کے ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے اعلان کا میڈیا سے معلوم ہوا۔ میڈیا اطلاعات ہیں کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ پاکستان میں صرف ٹی20 کھیلنا چاہتا ہے۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ پی سی بی اپنے مؤقف پرقائم ہے۔ یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق رواں ماہ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ٹیسٹ سیریز کے انکار کا پتا چلا ہے جب بنگلا دیشی بورڈ باضابطہ ہم سے رابطہ کرے گا تب جواب دینگے۔ واضح رہے بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکھیلنے سے انکار کردیا۔

بنگلا دیش بورڈ کے صدر نجم الحسن نے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق پاکستان میں صرف ٹی 20 کھیل سکتے ہیں۔ پاکستان میں قیام بھی مختصر کرسکتے ہیں۔ واضح رہے آج وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ اور پرامن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلے کے مقابلے میں سکیورٹی اور ماحول اب بہت بہتر ہے۔

انہوں نے کھیلوں میں دوسرے ممالک کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اب بدقسمتی سے کرکٹ کے کھیل میں سیاست گھس گئی ہے لیکن ہمارے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بنگلا دیش کو دورے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔،امید ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ ضرور کرے گی، مہمان ٹیم کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کریں گے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بنگلا دیش پر کوئی دوسرا ملک اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے تو وزیر داخلہ نے بھارت کا نام لیے بغیر مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب آپ کو معلوم ہے تو میرے منہ سے کیوں کہلوانا چاہ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/01/2020 - 20:54:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :