سال 2019 کی بہترین ایک روزہ کرکٹ ٹیم میں ایک پاکستانی کرکٹر کو بھی شامل کر لیا گیا

وزڈن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ترتیب دی گئی سال کی بہترین ٹیم میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو جگہ مل گئی

muhammad ali محمد علی پیر 13 جنوری 2020 23:56

سال 2019 کی بہترین ایک روزہ کرکٹ ٹیم میں ایک پاکستانی کرکٹر کو بھی شامل کر لیا گیا
لاہور (اردو ہوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 13 جنوری 2020ء) سال 2019 کی بہترین ایک روزہ کرکٹ ٹیم میں ایک پاکستانی کرکٹر کو بھی شامل کر لیا گیا، وزڈن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ترتیب دی گئی سال کی بہترین ٹیم میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو جگہ مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز اور قومی ٹیم ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جنہوں نے سال 2019ء کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی تھی اب انہیں وزڈن کی ون ڈے ٹیم میں آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔

بابراعظم نے 2019ء کےدوران 20 اننگزمیں 1092 رنزبنائے۔ 2019 کے دوران ان کا اوسط 60 سے زائد رہا اور اس دوران بابراعظم نے 3 سنچریاں اورچھ نصف سنچریاں بنائیں۔ ورلڈ کپ کےدوران بھی بابراعظم بھرپورفارم میں دکھائی دئیے اور میگاایونٹ کے 8 میچز میں 474 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

یوں بابر اعظم 2019 کے دوران خود کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی اور اب اسی لیے وزڈن نے انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا ہے۔

بابر اعظم کے علاوہ بھارت کے روہت شرما، انگلینڈ کے جیسن روئے ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی، بنگلا دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن، انگلش آل راؤنڈر اور ورلڈکپ ہیرو بین سٹوکس، ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹسمین شائی ہوپ، آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک، بھارتی سپنر چاہل، فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ٹیم میں شامل ہیں۔ ان تمام کھلاڑیوں نے سال بھر کے دوران اور خاص کر ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
وقت اشاعت : 13/01/2020 - 23:56:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :