بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے چیف سلیکٹر اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم کی مشاورت

بدھ 15 جنوری 2020 18:45

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے چیف سلیکٹر اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم کی مشاورت
لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان کے درمیان ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ ملاقات میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونگے۔سیریز کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورتی عمل آج (جمعرات )کو بھی جاری رہیگا جہاں دیگر چھ سلیکٹرز کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائیگا۔ مشاورتی عمل کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم بابر اعظم (آج)جمعرات کو دوپہر اڑھائی بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کے کانفرنس روم میں پریس کانفرس میں اسکواڈ کا اعلان کریں گے۔
وقت اشاعت : 15/01/2020 - 18:45:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :