شعیب ،حفیظ کی واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ،سرفراز پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرکے کم بیک کرسکتے ہیں‘ بابر اعظم

بطور کپتان پہلی سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، اس جیت کی پاکستان کو بہت ضرورت تھی ‘ قومی کپتان کی میچ کے بعد گفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:21

شعیب ،حفیظ کی واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ،سرفراز پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرکے کم بیک کرسکتے ہیں‘ بابر اعظم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے،سرفراز احمد بھی پی ایس ایل میں اچھا کھیل پیش کرکے ٹیم میں کم بیک کرسکتے ہیں، شعیب ملک نے پہلے میچ میں زبردست کارکردگی دکھائی اور اب محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان پہلی سیریز میں کامیابی پر بہت خوش ہوں، اس جیت کی پاکستان کو بہت ضرورت تھی۔محمد حفیظ اور شعیب ملک بطور سینئر کھلاڑی بہت اچھا پرفارم کررہے ہیں جس سے ہم سب کے اعتماد میں اصافہ ہوا ہے، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بہترین پر فارم کرنے کی خوشی ہے، کوشش کریں گے کہ تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے نمبر ون پوزیشن برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر بابر اعظم نے واضح کیا کہ ورلڈکپ سے پہلے ابھی پی ایس ایل فائیو میں پرفارمنس پر سب کی نظر ہوگی، پی ایس ایل کے بعد ہم بہترین ٹیم بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے، بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں نوجوان بالرز کی عمدہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے، پہلے میچ کی نسبت دوسرے میچ میں پچ بہت اچھی کھیلی۔ انہوں نیکہا کہ پہلے میچ میں صفر پر آئوٹ ہونے کا افسوس رہا تاہم دوسرے میچ ایک اچھی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہا۔

بابر اعظم سے سوال کیا گیا کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے تو سرفراز احمد کب واپس آئیں گے جس کے جواب میںبابر اعظم نے کہا کہ پی ایس ایل آرہی ہے اور انہیں امیدہے کہ سرفراز احمد اس میں اچھا پرفارم کریں گے جو ان کی قومی ٹیم میں واپسی کا راستہ کھول دے گا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ساتھ 7بلے رکھتے ہیں اور الگ الگ کنڈیشنز میں مختلف بلے استعمال کرتے ہیں،جب مشکل میں ہوتے ہیں تو اپنا فیورٹ بلا استعمال کرتے ہیں ۔

وہ ہر ٹور پر کم از کم 7 بلے ساتھ لے کر جاتے ہیں، 3 بیٹ پریکٹس کے لیے اور باقی 4 میچ میں استعمال کے لیے ہوتے ہیں۔بابر اعظم نے بتا یا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ پہلے میچ میں جلدی آئوٹ ہوئے تو بیٹ تبدیل کر لیا، اپنا پسندیدہ بلا استعمال کیا اور پھر پرفارمنس اچھی ہو۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 21:21:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :