پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کادوسرا میچ،ڈی آئی جی آپریشنز کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

صوبائی دارالحکومت میں انٹر نیشنل کرکٹ ایونٹس کے پُر امن انعقاد سے پولیس کے اعتماد میں اضافہ ہوا ، رائے بابر سعید

ہفتہ 25 جنوری 2020 21:36

لاہور۔25 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں انٹر نیشنل کرکٹ ایونٹس کے کامیابی سے پُر امن انعقاد سے پولیس کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔شہریوں کو آئندہ بھی کرکٹ کے کھیل سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوںنے یہ بات ہفتہ کے روز پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی سکیورٹی کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔ رائے بابر سعید نے کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریزکیلئے لاہور پولیس سکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لئے پوری طرح تیارہے جبکہ10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیموں اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے روٹ، ٹیموں کی نقل و حرکت اور سٹیڈیم کے اطراف کی موثرمانیٹرنگ کی جارہی ہے۔رائے بابر سعید نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کریں۔میچ دیکھنے سٹیڈیم آنے والے شائقین اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں۔شائقین کرکٹ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے پولیس سے تعاون کریں۔
وقت اشاعت : 25/01/2020 - 21:36:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :