پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ

3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی،منسوخ میچ کی ٹکٹوں کی رقم واپس مل جائے گی ۔ تماشائی ٹکٹ دکھا کر کوریئر سروس کی نامزد برانچ سے پیسے لے سکیں گے ،پی سی بی

پیر 27 جنوری 2020 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا آغاز نہ ہوسکا اور یوں 4 بجے تک انتظار کے بعد میچ کو منسوخ کردیا گیا، 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز 0-2 سے پاکستان کے نام رہی۔

پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا، عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹونٹی جیتنا بھی ضروری ہے۔علا وہ ازیں پی سی بی کا کہنا ہے کہ منسوخ میچ کی ٹکٹوں کی رقم واپس مل جائے گی ۔

(جاری ہے)

تماشائی ٹکٹ دکھا کر کوریئر سروس کی نامزد برانچ سے پیسے لے سکیں گے ۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلہ دیشن کے درمیان آخری میچ دیکھنے کے لئے بارش کے باوجود تماشائیوں کی بڑی تعداد کا قذافی سٹیڈیم آمد کا سلسلہ جاری رہا۔سیریز کاآخری میچ دیکھنے کے لئے فیملیز سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد تعداد بارش بند ہونے کا انتظار کر تی رہی۔بارش کے باعث سٹیڈیم میں قائم " ٹک شاپس" مالکان کی بھی چاندی ہو گئی جہاں سٹیڈیم میں موجود تماشائی گرما گرم چائے،چپس اور دیگر چٹ پٹی کھانے کی چیزیں خرید کر میچ سے قبل موسم کو انجوائے کرتے رہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2020 - 23:23:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :