ریلوے انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ فائنل میچ ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلا گیا

منگل 28 جنوری 2020 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ لاہور ڈویژن اور ورکشاپس ڈویژن کے درمیان ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں کھیلا گیا۔ ورکشاپس ڈویژن نے لاہور ڈویژن کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے ہراکر ٹرافی جیت لی۔ دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 1-1 گول برابر تھا۔

زبیر شہزاد، عدیل انور، محمد امجد اور اعجاز عظیم نے ریفری اور لائن مین کے فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر ڈی ایس ورکشاپس ڈویژن راجہ ساجد بشیر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے ورکشاپس ڈویژن کے کپتان کو ونر ٹرافی دی ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ورکشاپس محمد ثقلین، سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ طارق محمود، اکائونٹس آفیسر عطا حسین بٹ، منیجر ریلوے فٹ بال ٹیم شیخ محمد انور، میر ارشد پرویز ، فیفا ریفری محمد عارف صدیقی، انٹرنیشنل فٹ بالر چوہدری محمد اصغر، اعجاز نواز، اویس اکبر، رئوف باری، طارق مسعود، حسنین عابد، عمران ولیم، انٹرنیشنل کوچز، کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے بارش کے باوجود میچ دیکھا اور کھلاڑیوں کے اچھے کھیل پر داد پیش کی۔
وقت اشاعت : 28/01/2020 - 23:01:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :