بھارت نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی،

ّروہت شرم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ٹائی ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور پر ہوا

بدھ 29 جنوری 2020 22:32

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) بھارت نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، مقررہ 20 اوورز میں مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کے فیصلے کے لئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا جس پر بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا، روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بدھ کو ہملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 179 رنز بناکر کیویز کو کامیابی کے لئے 180 رنز کا ہدف دیا۔ روہت شرما نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان ویرات کوہلی 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، بینٹ نے تین کھلاڑیوں کو ا?ئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

جواب میں میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے کپتان کین ولیمسن کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔ کین ولیمسن نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے۔ ٹھاکر اور شامی نے دو، دو کھلاڑیوں کو ا?ئوٹ کیا۔ بعد میں میچ کے فیصلے کے لئے سپر اوورز کا سہارا لیا گیا جس پر نیوزی لینڈ نے پہلے کھیل کر اوور میں 17 رنز بنائے، کین ولیمسن نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 11 اور گپٹل نے 5 رنز بنائے۔

جواب میں بھارت نے اوور میں 20 رنز بناکر سپر اوور پر میچ جیت لیا۔ یوں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 29/01/2020 - 22:32:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :