شوہر اور بیٹی کی وفات کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں،ونیسا برائنٹ

جمعرات 30 جنوری 2020 13:00

شوہر اور بیٹی کی وفات کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں،ونیسا برائنٹ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ کی اہلیہ ونیسا برائنٹ نے کہا ہے کہ ان کے لئے اپنے شوہر اور بیٹی کی وفات کا دکھ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

امریکی باسکٹ بال سٹار کوبی برائنٹ گزشتہ اتوار کو اپنی بیٹی جیانا کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں چند دوسرے افراد کے ہمراہ ہلاک ہو گئے تھے۔ ان کی اہلیہ ونیسا برائنٹ نے انسٹاگرام پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس دکھ کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور ان کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس دکھ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
وقت اشاعت : 30/01/2020 - 13:00:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :