پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لیگ مقابلی22 فروری ،قو می چیمپئن شپ3 اپریل سے شروع ہو گی

پیر 10 فروری 2020 23:51

لاہور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2020ء) پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لیگ مقابلی22 فروری سے جبکہ قومی کک باکسنگ چیمپئن شپ3 اور4 اپریل کو لاہور میں ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر عباس اور پنجاب کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدرخواجہ فاروق سعید نے نے رواں سال کے کیلنڈر کا اعلان کر تے ہوئے بتایا کہ ملک میں کک باکسنگ کے فروغ کیلئے لیگ رواں ماہ سے شروع ہو گی‘دو روزہ قومی باکسنگ چیمپئن شپ3 اور 4اپریل کو لاہور میں منعقد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کک باکسنگ کی ٹیمیں 2021ئً تک پانچ عالمی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 10/02/2020 - 23:51:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :