راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹرک اسلئے کرپایا کیوںکہ والدہ ہر وقت میرے لیے دعائیں کرتی رہتی تھیں: نسیم شاہ

کوشش تھی کہ پانچ وکٹیں حاصل کروں لیکن انجری کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکا: پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 11 فروری 2020 13:26

راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹرک اسلئے کرپایا کیوںکہ والدہ ہر وقت میرے لیے دعائیں کرتی رہتی تھیں: نسیم شاہ
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11فروری2020ء ) راولپنڈی ٹیسٹ کے ہیرو نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف اپنی شاندار پرفامنس کو پاکستان کے نام کرتا ہوں ۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں ہیٹرک اس لیے کرپایا کیوں کہ میری والدہ ہر وقت میرے لیے دعائیں کرتی رہتی تھیں -نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے والد کو کرکٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں لیکن میں نے جب انھیں بتایا کہ میں نے 3 وکٹیں لی ہیں تو وہ بہت خوش ہوئے، اللہ پاک کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف اپنی شاندار پرفامنس کو پاکستان کے نام کرتا ہوں، وقار یونس سے کافی سیکھ رہا ہوں، آگے بھی سیکھتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں۔ نوجوان فاسٹ باؤلر نے چوتھے روز انجری کی وجہ سے میدان میں قدم نہیں رکھا لیکن ان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے زیادہ زور نہیں لگایا ورنہ کوشش یہی تھی کہ پانچ وکٹیں لی جائیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ راولپنڈی میں بنگلا دیش کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 445 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی اور یوں گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی جسکے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 13:26:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :