لوکیش راہول کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی ون ڈے سنچری جڑ دی

منگل 11 فروری 2020 15:40

لوکیش راہول کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی ون ڈے سنچری جڑ دی
مائونٹ مانگنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2020ء) بھارت کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہوکیش راہول نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری سکور کی۔

(جاری ہے)

منگل کو 27 سالہ لوکیش راہول نے مائونٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انفرادی 112 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنا دی۔ انہوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 113 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکون اور 9 چوکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے یہ انکے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے۔ انکو 112 کے انفرادی سکور پر ہامیش بینیٹ نے کائل جیمیسن کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 11/02/2020 - 15:40:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :