دنیا کے معروف کرکٹ چینل نے پی ایس ایل دکھانے کا فیصلہ کر لیا

معروف براڈکاسٹر ادارہ’سکائی‘پی ایس ایل 5کےتمام میچز نیوزی لینڈ میں براہ راست دکھائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 14 فروری 2020 12:32

دنیا کے معروف کرکٹ چینل نے پی ایس ایل دکھانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14فروری2020ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا شمار دنیا کے مقبول ترین برانڈز میں ہونے لگا ہے جس کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے لیکن اس سے پہلے ہی پاکستانیوں اور بالخصوص شائقین کرکٹ کیلئے ایک زبردست خوشخبری بھی آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف براڈکاسٹر ادارے ’سکائی‘ نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز نیوزی لینڈ میں براہ راست دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سکائی کرکٹ میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کرنے والے تنزیل خواجہ نے ٹوئٹر پر لکھا ”بہت بڑی خبر ہے کہ سکائی نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ برانڈ پھل پھول رہا ہے اور پہلے سے بھی زیادہ پرکشش ہو گا“۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل 2020 ءکے آفیشل براڈکاسٹرز کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا تاہم نیوزی لینڈ میں میچز دیکھنے والوں کے لئے وقت ایک بڑی مشکل بن سکتا ہے کیونکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک میچز کھیلے جائیں گے لیکن نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق پہلا میچ رات 10 بجے شروع ہو گا جبکہ دوسرے میچ کا آغاز صبح تین بجے ہو گا۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 12:32:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :