پاکستان سو فٹ ٹینس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بلوچستان کے کھلاڑیوں کیلئے ونٹر ٹر یننگ کیمپ کا انعقاد

جمعہ 14 فروری 2020 21:33

پاکستان سو فٹ ٹینس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بلوچستان کے کھلاڑیوں کیلئے ونٹر ٹر یننگ کیمپ کا انعقاد
کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) پاکستان سو فٹ ٹینس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بلوچستان کے کھلاڑیوں کیلئے ونٹر کیمپ اینڈ ٹر یننگ کیمپ کا انعقاد کوئٹہ کے مقامی سو فٹ ٹینس کورٹ اپر کیا گیا ہے کیمپ میں کھلاڑیوں کو سوفٹ ٹینس کی جدید ٹیکنیکس کے مطابق ٹریننگ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کوکھیل کے علاوہ کیلئے بھی جدید معلومات فراہم کی جارہی ہیں کیمپ کے افتتاح کے موقع پر پاکستان سوفٹ ٹینس کے صدر جناب چوہدری ممتاز یوسف نے کھلا ڑیوں سے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسو سی ایشن گراس رووٹ لیو ل تک اس کھیل کو پاکستان میں روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کیلئے انٹر نیشنل لیو ل تک کو شش کرہی ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ بہرون ملک ٹریننگ اور ٹورنامنٹس کھیلنے کیلئے بھیجا جائے تاکہ اُنکی کھیل کا لیو ل اسٹنڈ رڈ بہتر ہو ۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو دل جمعی سے اور کیمپ میں سکھنے اور اپنے کھیل بہتر بنانے کیلئے زور دیا ۔
وقت اشاعت : 14/02/2020 - 21:33:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :