پاکستان کے کبڈی چیمپیئن بننے پر سرفخر سے بلندہوچکے ہیں‘ثناء فخر

بار کے کبڈی چیمپئین کو ہرانا بہت بڑی فتح ہے‘فلمسٹار تابندہ علی کبڈی میچ کا پاکستان میں ہونا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے‘فیروزہ علی جیت کی خوشی سب سے بڑھ کر ہے۔دیاجٹ،پاکستان نے مستقل حریف کوہرا کر ایک نئی خوشی دی ہے‘نسیم وکی اس طرح کے صحتمندانہ اقدمات سے صحتمند معاشرہ فروغ پاتا ہے اس طرح کے کبڈی میچزاو رٹورنامنٹ ہوتے رہنے چاہیئے‘شاہد سونو

پیر 17 فروری 2020 13:02

پاکستان کے کبڈی چیمپیئن بننے پر سرفخر سے بلندہوچکے ہیں‘ثناء فخر
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان کے بھارت سے کبڈی میچ جیتے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فنکاروں نے کہاکہ اس میچ کے جیتنے سے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے کھلاڑیوں نے میچ جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیاہے۔اداکارہ ثناء فخر نے کہاکہ پاکستان کے کبڈی چیمپئین بننے سے سر فخر سے بلندہوچکے ہیں اور ہمیں بے انتہا خوشی نصیب ہوئی ہے۔

فلمسٹار تابندہ علی نے کہاکہ 6 بار کے کبڈی چیمپئین کو ہرانا بہت بڑی فتح ہے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔اداکارہ فیروزہ علی نے کہاکہ کبڈی کا میچ پاکستان میں ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں ہر آنے والے مہمان کو تحفظ دیاجاتاہے۔اداکارہ دیاجٹ نے کہاکہ رات کبڈی میچ میں پاکستان کی جیت کا سن کر دل خوشی سے بھرگیا واقعی ہی یہ سب سے بڑی خوشی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار و ہدائتکار نسیم وکی نے کہاکہ پاکستان نے مستقل حریف کو ہرا کر ایک نئی خوشی دی ہے ہمیں اپنی ٹیم پر نازہے۔بھنگڑا کنگ شاہد سونونے کہاکہ اس طرح کے صحتمندانہ اقدمات سے صحتمند معاشرہ فروغ پاتا ہے اس طرح کے کبڈی میچزاو رٹورنامنٹ ہوتے رہنے چاہیئے۔اداکارہ مناہل خان نے کہاکہ پاکستان کی جیت نے ہم سب کو ایک نئی خوشی سے نوازاہے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 13:02:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :