نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،

کین ولیمسن قیادت کریں گے، کائل جیمسن کو چن لیا گیا، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل کی سکواڈ میں واپسی

پیر 17 فروری 2020 14:38

نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کرینگے، کائل جیمسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے تجربہ کار ٹرینٹ بولٹ کا بھی خیرمقدم کیا ہے، جو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اپنے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگنے کے بعد انجری کا شکار ہوگئے تھے اور وہ آخری ٹیسٹ کے ساتھ محدود اوورز کی سیریز سے بھی محروم ہوگئے تھے۔

بولٹ بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بولٹ کی واپسی سے نیوزی لینڈ ٹیم کا بائولنگ کا شعبہ مضوط ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری تک ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 سے 04 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، ٹام بلینڈل، راس ٹیلر، ہنری نکولس، بی جے واٹلنگ، کولن ڈی گرینڈ ہوم، ٹم ساؤتھی، نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ، اعجاز پٹیل، کائل جیمسن اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/02/2020 - 14:38:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :