عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان

پرامید ہوں کہ بہت جلد انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر

بدھ 19 فروری 2020 20:03

عالمی چیمپئن انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ میریلیبون کرکٹ کلب کا دورہ پاکستان،پاک برطانیہ طویل المدتی دوستی کی علامت ہے۔دنیا کے قدیم اور معروف ترین کرکٹ کلب کا پاکستان میں خیر مقدم پاکستان پر اعتماد اور امن و امان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کا مظہر ہے،یہی وجوہات برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنیں ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ باتیں انہوں نے بدھ کو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کامیاب دورہ پاکستان پر ایم سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہیں۔ ایم سی سی نے پاکستان کا ایک ہفتے پر مشتمل دورہ مکمل کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کی جانے والی باہمی کاوشوں کے اعتراف میں برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے لاہور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے ایم سی سی کے صدر کمار سنگکرا کے ہمراہ بیٹنگ، بولنگ اور وکٹ کیپنگ کر کے اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ سینٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم عمران خان کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ دنیا کے قدیم اور مشہورترین کرکٹ کلب کا پاکستان میں خیر مقدم پاکستان پر اعتماد اور امن و امان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کا مظہر ہے۔

یہی وجوہات یوکے ٹریول ایڈوائز میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمارے خون کا حصہ اور ہمیں یکجا رکھنے والے بہت سارے عوامل میں سے ایک ہے۔ میں پرامید ہوں کہ یہ قدم پاکستان میں برطانوی کرکٹ کی واپسی کا سبب ثابت ہوگا۔ ایم سی سی کے صدر کمار سنگکرا نے کہا کہ ہمیں یہاں پاکستان آنے پر بہت خوشی ہوئی۔ یہاں برطانوی کرکٹ لینڈ اسکیپ کی تعمیر میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے زبر دست کردار ادا کیا ہے۔ اس میں محنت کرنے کے لیے تمام کرداروں کے لیے ایم سی سی کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اس دورے کا مقصد پاکستان کے دورے کرنے کے لیے بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 19/02/2020 - 20:03:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :