ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، ریلی اوپلکا کا مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 20 فروری 2020 15:50

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) امریکا کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ ریلی اوپلکا اور امریکہ کے ہی برینڈن ناکاشیما اے ٹی پی ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ مکینزی مکڈونلڈ اور کیمرون نوری پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست فلوریڈا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچز میں امریکی ٹینس سٹار ریلی اوپلکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی میکنزی مکڈونلڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں میزبان کھلاڑی برینڈن ناکاشیما نے برطانوی حریف کھلاڑی کیمرون نوری کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-2 ) سی شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹاپ ایٹ رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/02/2020 - 15:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :