پاکستان سپر لیگ ، مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا

شائقین کرکٹ کو پھول اور کینڈیز پیش کیں گئیں،16سو سے زائد وارڈنز تعینات رہے

ہفتہ 22 فروری 2020 23:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے دوسرئے میچ کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے بہترین ٹریفک انتظامات دیکھنے میں آئے۔ اضافی نفری کی تعیناتی اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسلہ درپیش نہیں آیا۔ قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہونیوالے پی ایس ایل کے دوسرے میچ کے موقع پر 4ایس پیز، 11ڈی ایس پیز ، 81انسپکٹرز اور 1600سے زائد ٹریفک وارڈنز نے فرائض سرانجام دئیے ۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے افسران جہاں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا رہے ہیں وہیں شہریوں اور شایقین کرکٹ کو پھول اور کینڈیز پیش کر کے خوش آمدید بھی کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران صرف مسلم ٹائون موڑ سے کلمہ چوک تک کا انٹر سیکشن بند رکھا گیا جبکہ چین ون چوک سے جانب چھوٹا قذافی R/O معمول کی ٹریفک کیلئے بندکیا گیا۔

(جاری ہے)

مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ،حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ،جیل روڈ، کینال روڈپر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔سی ٹی او نے ڈائیورشن پوائنٹس بارئے بات کر تے ہوئے کہا کہ موڑ مسلم موڑ سے ٹریفک کو وحدت روڈ، بھیکوال چوک بجھوایاگیا جبکہ چونگی امرسدھو سے اچھرہ جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج اور کلمہ چوک سے متبادل راستوں پر بجھوایا گیا۔ شایقین کرکٹ کی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے تین پوائنٹس ، جام شیریں پارکنگ ، پنجاب یونیورسٹی پارکنگ اور ایف سی کالج پارکنگ ، رکھے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے راستہ ایف ایم،راستہ ایپ اور ہیلپ لائن 15 سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا گیا
وقت اشاعت : 22/02/2020 - 23:09:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :