پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تحت چیمپئن شپ کے لئے کے بی بی اے کے ٹرائلز کا اعلان

پیر 24 فروری 2020 21:08

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تحت چیمپئن شپ کے لئے کے بی بی اے کے ٹرائلز کا اعلان
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) کراچی باسکٹ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس صدر کے بی بی اے غلام محمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے تحت قومی B گریڈ باسکٹ بال بوائز چمپئن شپ اور قومی گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ کے ٹرائلز اور اس حوالے سے کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔ گرلز اینڈ بوائز ٹرائلز کمیٹی کے سیکریٹری طارق حسین کو نامزد کیا گیا جبکہ گرلز سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین زاہد ملک اور اراکین زعیمہ خاتون اور ظفر اقبال ہونگے جبکہ بوائز سلیکشن کمیٹی کے چیئر مین انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر محمد یعقوب اور اراکین فواد علی خان اور اشرف یحییٰ ہونگے۔

قومی گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ گرلز ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائلز مورخہ 5 مارچ 2020ء کو 4 بجے شام جبکہ بوائز ٹیم کی سلیکشن مورخہ 3 تا 10مارچ منعقدہ انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ سے انتخاب اور بوائز کے فائنل ٹرائلز 12مارچ کو عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ہی منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 3 مارچ سے شروع ہونے والے انٹر کلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔ صدر کے بی بی اے حاجی غلا محمد خان نے اُمید ظاہر کی ہے کہ قومی چمپئن شپ گرلز اینڈ بوائز کے لئے کراچی کی ٹیم کا انتخاب مکمل نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ انجام دیا جائیگا، قومی چمپئن شپ میں کراچی کی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/02/2020 - 21:08:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :